اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: الخلیج الجدید ویب سائٹ کے مطابق سعود بن سیف النصر بن سعود بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نسیان کی بیماری میں مبتلا ہیں- انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ان کا بیٹا محمد بن سلمان، جو وزیر دفاع اور ولی عہد کا جانشین بھی ہے، اس بات سے غلط فائدہ اٹھا کر اقتدار اپنے ہاتھوں میں لینا چاہتا ہے-
سعود بن سیف النصر نے آل سعود خاندان کے عقلا سے مطالبہ کیا کہ ملک کی بادشاہت کے لئے لائق ترین فرد کو منتخب کریں- سعود بن سیف نے شاہ سلمان کی بادشاہت کے آغاز کے بعد کی، آل سعود کی کارکردگی پر افسوس کا بھی اظہار کیا-
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سزا دی جانی چاہیے جو بادشاہ کی نظروں میں اپنے مقام سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کے حصول کی فکر میں ہیں- انہوں نے کہا کہ اگر آل سعود نے موقع پرست افراد کا مقابلہ کرنے کی کوشش نہ کی تو ان حالات کے ذمہ دار افراد کے ناموں کا انکشاف کر دیں گے- واضح رہے کہ سعود بن سیف نے اس سے قبل بھی اپنے ٹوئٹر پر مطالبہ کیا تھا کہ احمد بن عبدالعزیر کو ملک کا بادشاہ بنایا جائے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169